by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلگت بلتستان کے پرانے ساتھیوں کو واپس لائیں گے،رضوان صادق خان

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کردار کی سیاست کی ہے۔ گلگت بلتستان کے پرانے ساتھیوں کو واپس لائیں گے۔ ایمان شاہ جیسے محنتی اور پڑھے لکھے لوگوں سے مل کر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا اور مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان، فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، سنئیر نائب صدر ملک عمران، سینئیر رہنما عاطف مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔
مسلم لیگی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں پاکستان مسلم لیگ کا کردار مثالی ہے، گلگت بلتستان کی پہلی اور واحد کراکرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی جیسا میگا منصوبہ دیا گیا، دیامر بھاشا ڈیم کی بنیاد بھی مسلم لیگ کے دور میں رکھی گئی۔
دلفراز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کو قانون سازی کا اختیار دیکر گلگت بلتستان قانون ساز کونسل کا درجہ بھی مسلم لیگ کے دور حکومت میں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کی بڑی شخصیات پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

 

پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل انٹرا پارٹی الیکشن، رضوان صادق صدر؛ چودھری جہانگیر بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

نئی قیادت پارٹی کو مضبوط بنائے گی، ڈاکٹر شوکت علی کی رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر کو مبارکباد

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.