اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے زور دیا کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور بھارت کی طرف سے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو “غیر سنجیدہ، غیر معقول اور غیر منطقی” قرار دیا۔ بھارتی حکومت نے 23 تاریخ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں 1960 کے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کو معطل کرنا، سرحدی نقل و حمل کو بند کرنا، اور پاکستانی اہلکاروں کو ملک بدر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل