بیجنگ:جنوبی کوریا کی ایک ماہی گیری کشتی “887 EOJIN” کو مشرقی سمندر کے علاقے میں خطرے کا سامنا پڑا جب کشتی کا دھانچہ ٹوٹ گیا اورصورتحال سنگین ہوگئی ۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے اطلاع ملنے پر ” سانمن “اور ” میشان”دو جہازوں کو جائے وقوعہ پر بھیج کر کشتی میں موجود جنوبی کوریا کے 8 ماہی گیروں کو کشتی سے چینی جہاز میں کامیابی سے منتقل کیا۔ بعد ازاں ان ماہی گیروں کو کھانے پینے سمیت دیگر ضروریات فراہم کی گئیں اور ان کی صحت کی صورت حال کی جانچ بھی کی گئی۔ اس وقت تمام افراد محفوظ، صحت مند اور اچھی حالت میں ہیں۔
چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز سانمن اور جنوبی کوریا کے جیجو کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر 5002 نے جائے وقوعہ کے سمندری علاقے میں ان ماہی گیروں کی منتقلی کو مکمل کیا۔اسی دن جنوبی کوریا کےصوبہ جیجو کے گورنر او یانگ ہن نے چینی قونصلیٹ جا کر چائنا کوسٹ گارڈ کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔گورنر او یانگ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنوبی کوریا اور چین کے درمیان خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی تینتیسویں سالگرہ ہے۔ صوبہ جیجو اس حوالے سےسلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا تاکہ جنوبی کوریا اور چین کے درمیان دوستانہ میل جول اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔