بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے چونتیسویں اجلاس پر عراقی صدر عبد الطیف رشید کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔
خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے عرب لیگ ہمیشہ عرب دنیا کے اتحاد اور مضبوطی کو فروغ دینے، عرب ممالک کی مشترکہ آواز بننے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پیچیدہ ہے، عرب ممالک نے آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی اور احیاء کو فروغ دے کر، شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغا م میں اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں عرب ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں جس نے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 ء میں انہوں نے عرب رہنماؤں کے ساتھ پہلے چین عرب ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور نئے دور میں چین عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔ 2026 میں چین میں دوسرے چین عرب سربراہ اجلاس کا انعقاد ہوگا جو چین عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگ میل ہو گا ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، باہمی فائدے مند تعاون کو فروغ دینے، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور جدیدکاری کے اپنے اپنے راستوں پر مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ اعلی معیار کے چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔