ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 79 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو چکے ہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 6 تاریخ کو ٹیکساس کو قدرتی آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا، اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے اس ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور وفاقی امداد فراہم کی ہے۔
اسی روز ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست بھر میں 41 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور دیگر متعدد لاپتہ افراد ایسے ہیں جن کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے مزید سیلاب آنےکا امکان ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔ ریاست ٹیکساس اب امدادی سرگرمیوں میں توسیع کر رہی ہے۔ ٹیکساس کےوائس گورنر ڈین پیٹرک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ خلیج میکسیکو میں بننے والا سمندری طوفان بیری 29 جون کو میکسیکو کی ریاست تمولیپاس سے ٹکرایا تھا۔ اس کے ایک ہفتے بعد،اس طوفان کے باعث وسطی ٹیکساس کے پہاڑی علاقے میں شدید بارشیں ہوئیں، اور پھر 4 جولائی کی نصف شب سیلاب اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد سو رہے تھے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پیچیدہ جغرافیائی حالات نے لوگوں کے انخلا کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔