کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثے کے دوران کمسن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سوسائٹی میں قائم نجی ہسپتال منتقل کی گئیں اور بعدازاں گڈاپ سٹی تھانے لے جایا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ عبدرالرؤف اور 9 سالہ صفان خرم نواز کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
حادثے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفین کے ورثا کوٹری سے سپر ہائی وے پر قائم گڈاپ سٹی تھانے پہنچ رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متوفین آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.