غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا نیا دور، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو رہا ہے۔یہ دور گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ مذاکرات کے دوران اسرائیلی فوج نے فوجی کارروائیوں کی صورت میں مسلسل دباؤ جاری رکھا ہے جس سے غزہ کی پٹی میں لوگوں کو شدید جانی نقصان پہنچاہے۔
اس سلسلے میں جنگ کے فریقین اور امریکہ نے مذاکراتی عمل پر مختلف بیانات کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایک “نازک لمحے” میں داخل ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سخت بیان جاری کیا کہ وہ کسی بھی ہدف سے دستبردار نہیں ہوں گے اور مشرق وسطیٰ کے امریکی ایلچی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔
حماس کی جانب سے یہ بیان کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا نیا دور ایک نازک لمحے میں داخل ہو گیا ہے،حماس کے ایک اہلکار کی جانب سے 13 جولائی کو آیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسی دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ امریکہ “بہت کامیاب” رہا۔ نیتن یاہو نے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اختتام میں رکاوٹ ڈالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کریں گے اور حراست میں لیے گئے اسرائیلی شہریوں کو واپس لانے اور حماس کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
نیتن یاہو نے اسرائیل میں ہونے والے عوامی سروے کے نتائج کو بھی مسترد کیا جس کے مطابق عوام کی اکثریت جنگ بندی کے معاہدے کے حق میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروے کے نتائج کو “عوام کو گمراہ کرنے” کے لیے مسخ کیا گیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر شروع ہونے
و الے کشیدگی کے نئے دور کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 58,026 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔