اگر 50 دنوں میں وہ روس کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے تو بہت سخت ٹیرف عائد کئے جائیں گے
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ملاقات کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک اعلان کیا جسے انہوں نے روس کے حوالے سے “بڑا بیان” قرار دیا تھا ۔
ا ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کی کئی فون کالز “خوشگوار” لیکن “بے معنی” تھیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس سے ، بہت ناخوش ہیں اور اگر 50 دنوں میں وہ روس کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے تو بہت سخت ٹیرف عائد کئے جائیں گے جس کی شرح تقریباً 100 فیصد ہے۔
اسی دن امریکہ اور نیٹو کے درمیان یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے معاہدہ ہوا۔ امریکہ نیٹو کے ذریعے جدید ترین ہتھیار اور آلات یوکرین کو فراہم کرے گا۔ نیٹو ان ہتھیاروں کو فوری طور پر میدان جنگ میں پہنچا ئے گا اور اس کے تمام اخراجات نیٹو ہی ادا کرے گا۔
14 جولائی کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر بات ہوئی ہے ۔انہوں نے اس بات چیت کو “انتہائی مثبت” گفتگو قرار دیا ۔ ٹرمپ نے زیلنسکی کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
14 تاریخ کوہی ، روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونڈ سلٹسکی نے کہا کہ امریکہ کا یوکرین کو میزائل کی سپلائی دوبارہ شروع کرنا ایک قدم پیچھے ہٹنا ہے، لیکن اس سے جنگی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔