بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے این ویڈیا H20 چپس کی چین کو فروخت کی امریکی منظوری کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین-امریکہ لندن اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے متعلقہ عملدرآمد کے امور کو آگے بڑھایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے قانون کے مطابق کنٹرول شدہ اشیاء کی برآمد کی اہل درخواستوں کا جائزہ لیا ، جبکہ امریکہ نے جولائی کے پہلے عشرے میں مذاکرات سے متعلق چین پر عائد پابندیوں کے اقدامات کو منسوخ کیا ہے ۔امریکہ نے حال ہی میں خود یہ اظہار کیا کہ وہ این ویڈیا H20 چپس کی چین کو فروخت کی منظوری دے گا۔ چین کا خیال ہے کہ امریکہ کو زیرو سم سوچ کو ترک کرتے ہوئے چین پر عائد غیر معقول اقتصادی و تجارتی پابندیوں کے سلسلوں کو منسوخ کرنا چاہیے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں میں باہمی تعاون کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا اور سیمی کنڈکٹر کی عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھے گا۔
***
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔