ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار سے موصول اطلاعات کے مطابق تاحال ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان کے سینیٹ انتخابات میں حزب اختلاف اور غیر جانبدار جماعتوں نے 76 نشستیں حاصل کی ہیں،اور 48موجودہ نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں اُن کی کل نشستیں نصف یعنیٰ 124 ہو چکی ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد نے سینیٹ میں اکثریت کھو دی ہے۔
1955 میں اپنے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جاپانی سینیٹ میں نشستوں کی کل تعداد 248 ہے۔ سینیٹرز کی مدت چھ سال ہے اور ہر تین سال بعد نصف نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوتے ہیں.موجودہ سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق 20 تاریخ کو صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہی ، جس میں 522 امیدوار شریک تھے۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔