ابوظہبی(2 دسمبر2023) نیو یارک اسٹرائیکرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ناردرن واریئرز نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ تاہم نادرن واریئرز نے آسانی سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور آخری اوور تک مقابلہ کیا تاہم وہ ابوظبی ٹی 10 کا 9 ویں میچ میں 3 وکٹوں سے ہارگئے۔ کولن منرو نے 27 گیندوں پر 3 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگرچہ نیو یارک اسٹرائیکرز نے سوچا کہ یہ ایک آسان جیت ہوگی تاہم وکٹیں گرتی رہی ۔ ناردرن واریئرز کے کپتان اینجلو میتھیوز، ابھیمنیو متھن اور تبریز شمسی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد وسیم (23) اور رحمان اللہ گرباز (22) نے نیو یارک اسٹرائیکرز کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ اس شکست نے ناردرن واریئر کی لگاتار دو فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔ٹاس نیویارک اسٹرائیکرز نے جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سنیل نارائن کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی