بیجنگ:چین کے قومی محکمہ برائے ریڈیو و ٹیلی ویژن اور چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ رہنمائی میں چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویژن انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کمپنی لمیٹڈ (سی بی آئی سی) کے زیر اہتمام 32 ویں بیجنگ بین الاقوامی ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش (بی آئی آر ٹی وی 2025 ) بیجنگ میں شروع ہوئی جو 26 جولائی تک جاری رہے گی۔
موجودہ نمائش چائنا انٹرنیشنل ایکسپوٹیشن سینٹر کے 50 ہزارمربع میٹر پر محیط 12 ہالوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سے مختلف صنعتوں کے 100 سے زیادہ صف اول کے کاروباری ادارے موجود ہیں ، جو نمائش کنندگان کا 20فیصد سے زیادہ بنتے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زیادہ بین الاقوامی اور70 سے زائد نئے نمائش کنندگان موجود ہیں جو بالترتیب 40فیصد اور 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، نئی مصنوعات اور نئی ایپلی کیشنز کی پہلی نمائش کا تناسب تقریباً 80فیصد تک پہنچا ہے. اطلاع کے مطابق “سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے مین اسٹریم میڈیا میں نظامی اصلاحات کو فروغ دیاجائے” کے موضوع کے ساتھ ، چائنا میڈیا گروپ حالیہ برسوں میں تکنیکی جدت طرازی اور اطلاق کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
Trending
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔