by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیکس بنانے والی کمپنی ’جولٹا الیکٹرک‘ نے تھری وہیلر الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں

0

لاہور: پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی صنعت میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے جولٹا الیکٹرک نے تھری وہیلر الیکٹرک گاڑیوں کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا۔

نئی الیکٹرک تھری وہیلر گاڑیوں کی تعارفی تقریب کا افتتاح وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کیا۔تقریب میں جولٹا الیکٹرک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب امجد نے چوہدری شافع حسین کو کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک بائیکس اور تھری وہیلر گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کروایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی مشیر محمد طارق حسن بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران مہمانوں کو الیکٹرک بائیکس اور تھری وہیلر کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں چوہدری شافع حسین نے تھری وہیلر گاڑی میں بیٹھ کر اس کا عملی جائزہ بھی لیا

 

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین، محمد طارق حسن، ڈاکٹر محمد امجد اور شاہزیب امجد نے توانائی بحران اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی طرف پیش قدمی ہے بلکہ ملکی معاشی ترقی کے لیے بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

آخر میں ڈاکٹر محمد امجد، جہانزیب امجد اور شاہزیب امجد نے چوہدری شافع حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.