بیجنگ:30 اکتوبر ، 2024 کو ، شینزو 19 انسان بردار خلائی جہاز کو کامیابی سے لانچ کیا گیا ، اور تین چینی خلابازچائی شیو زے ، سونگ لنگ ڈ ونگ ، اور وانگ ہاؤ زے، چینی خلائی اسٹیشن تھیان حہ کے کور ماڈیول میں کامیابی سے داخل ہوئے ۔انہوں نے 6 ماہ تک مدار میں رہتے ہوئے خلائی اسٹیشن کی تعمیر ، اپ گریڈ اور مرمت کے حوالے سے 90 سے زیادہ فرائض انجام دیئے اور 80 سے زیادہ خلائی سائنس کے تجربات اور تکنیکی تجربات کیے۔ شینزو 19 انسان بردار مشن کے دوران خلابازوں کی جانب سے کیبن سے باہر سرگرمی کا دورانیہ 9 گھنٹے تک کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا اور دنیا کا پہلا خلائی آپٹیکل جالی کوانٹم سیمولیشن تجرباتی پلیٹ فارم تعمیر کیا گیا جو چین کے خلائی شعبے کی اعلیٰ معیار کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت کی علامت ہے۔ چین کے انسان بردار خلائی نصب العین میں ان کی شاندار خدمات کو سراہنے کے لئے ، 23 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی ، چین کی ریاستی کونسل ، اور مرکزی فوجی کمیشن نے خلاباز چائی شیو زے کو “سیکنڈ کلاس ایرو اسپیس میرٹ میڈل”، خلاباز سونگ لنگ ڈونگ اور خلاباز وانگ ہاؤ زے کو “ہیروز خلاباز” اور “تھرڈ کلاس ایرو اسپیس میرٹ میڈل” کے ایوارڈز سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل