کراچی (پی این پی)سندھ حکومت نے مختلف محکموں کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
5سے 15گریڈ تک کی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائیگا،اس حوالے سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کے سیکشن افسر ایس آر ٹو کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کئے گئے خط میں 5 سے 15 گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو نئی بھرتی کیلئے سلیکٹ کیا جائے گا، نئی بھرتیاں تمام محکموں میں خالی5 سے 15 گریڈ تک کی اسامیاں پر کی جائیں گی۔
PNP
Comments are closed.