یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے حالیہ تجارتی معاہدے کو جرمن کاروباری برادری نےتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جرمن فیڈریشن آف ہول سیل، فارن ٹریڈ اینڈ سروسز (بی جی اے) کے چیئرمین ڈرک یانڈورا کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں ہرایک فیصد کا اضافہ بہت زیادہ ہے، جو ہمارے تاجروں کے وجود کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے اسے غیر ملکی تجارت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔ جرمنی میں کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی (آئی ایف ڈبلیو) کے مطابق، امریکا کے ساتھ اس تجارتی معاہدے کی وجہ سے یورپی یونین کی جی ڈی پی میں 0.1 فیصد کمی آئے گی. انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار ٹریڈ پالیسی ریسرچ کی ڈائریکٹر جولین ہنٹز کا ماننا ہے کہ 15 فیصد ٹیرف کا معاہدہ بھی “ڈبلیو ٹی او کے اختیارات کو کمزور کرنے کی قیمت پر ہے اور یہ طویل مدتی لحاظ سے غلط سمت ثابت ہوگا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ یورپی یونین کینیڈا، میکسیکو، برازیل اور جنوبی کوریا جیسے ہم خیال ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کرے تاکہ امریکا کا تنہا سامنا کرنے سے گریز کیا جائے۔
فن لینڈ کے وزیر برائے تجارت و ترقی ویل ٹیویو نے 27 جولائی کو کہا کہ ٹیرف کی شرح اب بھی زیادہ ہے اور یہ شاید بہت زیادہ پائیدار نہیں ہوگا۔ یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے صدر برنڈ لینگ نےمعاہدے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ یہ ایک متعصبانہ معاہدہ ہے جو یورپ کے بنیادی مفاد میں نہیں ہے۔ برنڈ لینگ نے کہا کہ یورپی کمیشن کی امریکہ میں اضافی 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر خریداری کا عزم یورپ میں مقامی روزگار اور صنعتی ترقی کے لئے سازگار نہیں ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔