راولپنڈی:فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور ہیڈکوارٹرز میں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے افراد سے انٹرایکٹیو سیشن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، سول-ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت بھی کی۔ یہ جدید ترین آل ویدر پلیٹ فارم دن رات درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔
بعد ازاں آرمی چیف نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں نئے شامل کردہ Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس طاقتور نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو میدانِ جنگ میں فوری اور فیصلہ کن ردِعمل دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
دورے کے دوران سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے بدلتے ہوئے جنگی حالات میں برتری قائم رکھنے کے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف کے ملتان گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
Trending
- کسی نے مارچ ملتوی کرنے کی رائے نہیں دی، شیخ وقاص اکرم
- کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کی فوڈ ڈیلوری بوائے سے لوٹ مار پیزا بھی نہ چھوڑا
- ایل نینو سے شدید گرمی، 4 لاکھ 51 ہزار اضافی اموات کا خدشہ
- یشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 0-3 سے ہرا دیا
- ایم ڈی کیٹ نتائج میں نمبرز بڑھوانے کے نام پر کروڑوں کا فراڈ مرکزی ملزمان گرفتار
- ایران کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسپیکر مالدیپ پارلیمنٹ کی ملاقات
- انٹربینک میں پاکستانی روپیہ مزید مضبوط ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کی بہتری
- مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
- ایشین گیمز: پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی سیمی فائنل تک رسائی سے محروم
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔