وانواتو کے وزیر اعظم شارلٹ سالوی نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے بعد یہ اُن کا چین کا دوسرا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین کی کامیابیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے سے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہے۔ اس لیے وانواتو جیسے چھوٹے ملک کے لیے اس تجربے سے سیکھنا بہت ضروری ہے۔
سالوی نے کہا کہ چین کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے فریقین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے اور نئے دور میں چین اور وانواتو کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا۔
وہ وانواتو کو دوست اور بھائی سمجھنے پر چین کی مشکور ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ چین اور وانواتو ایک دوسرے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ چین اقوام متحدہ اور کمیٹی آف ٹوئنٹی فور (ڈی کالونائزیشن پر خصوصی کمیٹی) میں وانواتو کی آزادی کی حمایت کرتا ہے، اور وانواتو اس کے لیے انتہائی شکر گزار ہے۔
اُس وقت وانواتو کے وزیر اعظم بارک تھورپ نے وانواتو کے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں مدد کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔ لیکن جن ممالک کے ساتھ وانواتو کے ثقافتی تعلقات ہیں انہوں نے وانواتو کا ساتھ نہیں دیا۔چین نے موجودہ پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر میں مدد کی ہے۔ چین کے ساتھ یہ وانواتو کا پہلا تعاون ہے، اور یہ ایک عظیم تعاون بھی ہے۔ چین نے جزیرے پر نہ صرف گودیوں اور سڑکوں کی تعمیر میں وانواتو کی مدد کی ہے بلکہ آفات کے دوران بھی مدد کی اوروانواتو میں اسکولوں اور مقامی کمیونٹیز کو طبی امداد فراہم کی ہے ۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔