کراچی (پی این پی) ایم ڈی کیٹ نتائج میں نمبرز بڑھوانے کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے منظم گروہ کو بے نقاب کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں نمبرز بڑھوانے اور میرٹ بہتر کروانے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور والدین سے کروڑوں روپے بٹورنے والے منظم گروہ کا پردہ فاش کر کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ ایک انتہائی منظم اور جتناس یافتہ گروہ تھا جو ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو باقاعدہ نشانہ بناتا تھا اور مختلف طریقوں سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔
ادارے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں، ایجنٹوں اور ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں اور چھاپوں کا دائرہ ملک بھر میں مزید وسیع کر دیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے مرکزی ملزمان کے موبائل فونز اور الیکٹرانک آلات قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ڈیجیٹل اور تکنیکی شواہد کی مدد سے گروہ کے باقی نیٹ ورک اور ملوث افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.