by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان-ازبکستان تعلقات میں نیا سنگ میل، ازبک پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کے قانون ساز ایوانِ اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

May be an image of 5 people, suit and text

پاکستان-ازبکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینئر سید آغا رفیع اللہ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سینئر افسران نے مہمان وفد کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

May be an image of 2 people, the Oval Office, dais and newsroom

یہ ازبک اسپیکر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران وہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت ملکی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں قانون سازی کے شعبے میں تعاون، علاقائی روابط اور پارلیمانی سطح پر مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ازبک پارلیمانی وفد اپنے قیام کے دوران پاکستان-ازبکستان فرینڈشپ گروپ کے ارکان سے ملاقات اور تاریخی و ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین پارلیمانی تعلقات کو نئی جہت دے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ازبکستان کا یہ دورہ پارلیمانی سفارتکاری کے اقدامات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.