بیجنگ : چین کی وزارتِ نقل و حمل نے حال ہی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک مضبوط ملک کی تیزی سے تعمیر کی رپورٹ (2024) جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ایک مضبوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کرنے کے اہم اہداف اور بنیادی اشاریوں میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، اور متعدد ٹرانسپورٹ اشاریے دنیا میں سرفہرست ہیں۔انفراسٹرکچر نیٹ ورک مزید بہترہوا ہے۔ قومی جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے مرکزی ڈھانچے کی شرح تکمیل 90 فیصد سے زیادہ ہے،اور نئے ٹرانسپورٹ مراکز میں سے 80 فیصد میں 200 میٹر کے فاصلے پر آسان ٹرانسفر کی سہولت دستیاب ہے ۔ٹرانسپورٹ سروس کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ مسافر اور مال کی نقل و حمل کی مقدار اور حجم، بندرگاہوں میں مال کے ٹرن اوور، ایکسپریس سروس کے حجم وغیرہ کے اشاریے دنیا میں سرفہرست ہیں۔ ساتھ ہی سبز اور کم کاربن تبدیلی کو بھی نمایاں فروغ ملا ہے۔ قومی ریلوے کی برق کاری کی شرح 76.2 فیصد تک پہنچ گئی، ہائی وے سروس ایریا میں چارجنگ سہولیات کی کوریج 98 فیصد تک ہے، اہم ساحلی بندرگاہوں میں وسیع پیمانے پر مال کی سبز ترسیل کی شرح 88 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور نئی توانائی سے چلنے والی بسوں کا تناسب 82.7 فیصد ہے۔رواں سال، “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” فریم ورک کے تحت ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام 102 اہم منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور تھری گارجز واٹر ٹرانسپورٹ کے نیو چینل پروجیکٹ کا ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں کے بڑے پیمانے پر آلات کی اپ ڈیٹ میں 30.5 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔
Trending
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی