سی جی ٹی این کی جانب سے سی پی سی کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی رائے عامہ کے اعداد وشمار کی فہرست جاری
بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دنیا کے 46 ممالک کے 47 ہزار افراد سے لی گئی رائے کے مطابق 89.5فیصد جواب دہندگان چین کی مضبوط اقتصادی طاقت کے معترف ہیں ۔یہ سروے مسلسل تین سالوں سے کیا جا رہا ہے ۔سروے کے مطابق 86.4فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت میں چین کی معیشت کی اہم خدمات کی مکمل تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے افریقہ، جنوبی امریکہ اور ایشیا کے جواب دہندگان کی جانب سے شرح پسندیدگی زیادہ ثابت ہوئی ، جو بالترتیب 95.6فیصد، 92.9فیصد اور 85.6فیصد ہے۔ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں، عالمی جواب دہندگان نے چینی مارکیٹ کے استحکام اور بیرونی دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو خوب سراہا۔ 79.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کا عمدہ کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔ 78 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ ان کے ممالک کو چین کے ساتھ تجارت سے بہت فائدہ پہنچاہے۔ اس سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک بھی شامل ہیں اور جواب دہندگان کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی ۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔