بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین چاپان کے سابق وزیر اعظم مورایاما تومیچی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی پچاسویں برسی پر مورا یاما کے تاریخی معاملات پر دئیے گئے سرکاری بیانات کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین-جاپان دوستی کے فروغ میں مورایاما تو میچی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔جاپانی سیاستدانوں کے یاسوکونی شرائن پر جانے کے بارے میں سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا کہ یاسوکونی شرائن میں 14 اعلیٰ درجے کے جنگی مجرم دفن ہیں جن پر جارحانہ جنگ کی شدید ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، یہ جاپانی عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی بیرونی جارحیت کا روحانی آلہ اور نشان کا ایک مقام ہے ۔ چین اس حوالے سے جاپان کی کسی بھی منفی پیش قدمی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تاریخ کو درست طور پر سمجھنا اور اس سے نمٹنا جاپان کے لئے جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری میں واپسی کی اہم شرط ہے۔ چین جاپان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عسکریت پسندی سے مکمل کنارا کرے اور امن و ترقی کے راستے پر قائم رہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل