by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنماؤں کا پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات انجینئر مطیع اللہ خان آف لاچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سیز فائر محض ایک وقتی اقدام نہ ہو بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو۔رہنماؤں نے اس سلسلے میں قطر اور ترکیہ کے کردار کو خطے میں پائیدار امن کے لئے ایک اچھی کوشش قرار دیا تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.