برمنگھم (انٹرنیشنل نیوزڈیسک) سینئررہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے ، بانی و سرپرست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارااسلامی برادر ملک ہے، ،ہماری جنگ افغانستان سے نہیں ، ہماری جنگ دہشت گردوں سے ہے جن کاکوئی مذہب نہیں ہوتا ، پاکستان امن پسندملک ہے اور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان اور پڑوسی برادر ملک افغانستان کے درمیان امن معاہدہ خوش آئند ھے ،ہم دیرپا جنگ بندی پر امید و یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں ۔
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ پاکستان اور برادر اسلامی ملک افغانستان کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدہ وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے سر زمین افغانستان کے ساتھ معاہدہ مستقل بنیادوں پر ہونانہائت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ برادر اسلامی ملک افغانستان سے نہیں بلکہ ہماری جنگ افغانستان میں چھپے ہوئے دہشتگردوں، خوارج، بھارت و اسرائیل جو کہ افغانستان کے کندھے پر بندوق رکھ کر پاکستان کے خلاف عمل پیرا ہیں انکے خلاف ہے، پاکستان فتنہ الخوارج سے برسر بیکار ہے اور پاکستان تب تک فتنہ الخوارج کا پیچھا کرتا رہے گا جب تک ایک بھی دہشتگرد زندہ ہے، دھشت گردوں کا کوئی مذہب نحی ہوتادہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں،ہمارے بہادروں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کر رہے ہیںہ
ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ہماراملک پاکستان عالمی امن کا خواہاں ہے اور مظلوم کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے چاہیے وہ غزہ فلسطین ہویا مقبوضہ کشمیرہو پاکستان ایک آزاد ملک نے اور ہم ملکوں کی آزادی پر یقین رکھتے ہیںاور احترام بھی کرتے ھیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کو ہوادینے والے عناصر چاہےانکی سپورٹ بھارت کرتا ہو ، اسرائیل کرتا ہو یا کوئی بھی دوسرا ملک، اسکے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی پاکستان کا اصولی حق ہے جس سے پاکستان کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔