by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور اصولوں کی سیاست کی، سپیکر پنجاب اسمبلی

0

لاہور :اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصارت کی بہت تعریف کرتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک اور مدبر سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ رواداری، اصول پسندی اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا سیاسی کردار بھی نہایت مثبت اور تعمیری ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر ملک محمد احمد خاں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور بطور اسپیکر ان کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.