by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلم امہ کی بقاء اور سلامتی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت میں پوشیدہ ہے، ڈاکٹر شوکت علی

0

برمنگھم: اوورسیز یوکے ، بانی و سرپرست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و بقاء اور سلامتی مسلم امہ کے اتحاد میں مضمر ہے،

 

برمنگھم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ نےکہا کہ مسلم امہ کی بقاء اور سلامتی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی و مدبرانہ قیادت میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کی عوام، حکومت اور فیلڈ مارشل سید حافظ منیر کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی، بقاء اور خوشحالی پاکستان کے ساتھ سعودی عرب جیسے مضبوط معاہدے میں مضمر ہے۔ان کے مطابق مسلم امہ کا اتحاد نہ صرف مسلم ممالک کی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے اپنے قائد چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
آخر میں تقریب میں شریک معزز مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع محمد شفیق (صدر برمنگھم پاکستان مسلم لیگ ق) نے کی۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان، کشمیر اور غزہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.