by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قازان میں بین الاقوامی ثقافتی میلہ ،پاکستان اور روس کے تعلقات میں نیا ثقافتی سنگِ میل

0

ماسکو(نمائندہ اپنا وطن )روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قازان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹیول آف نیشنل کلچرز روس۔ایسٹ (اورینٹل بازاران قازان) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

May be an image of the Oval Office and text
اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی مستقبل میں گہرے اقتصادی تعلقات کی بنیاد کا کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تاتارستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے بے تاب ہے، جو ایک متحرک نوجوان افرادی قوت اور پرکشش صارفی منڈی کی پیشکش کرتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور علم کے تبادلے کیلئے حوصلہ افزا امکانات موجود ہیں۔فیسٹیول میں فنکاروں اور سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ 30 اسلامی ممالک سمیت 40 ممالک کے سرکاری اداروں اور قومی ثقافتی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.