بیجنگ : جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے تائیوان کے حوالے سے غلط بیانات پر بین الاقوامی شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ان شخصیات کا کہنا ہے کہ سانائے تاکائیچی کے بیانات امن کو نقصان پہنچانے والے بیانات ہیں۔جنوبی کوریا -چائنا اربن فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کون کی سنگ نے کہا کہ چاپانی وزیراعظم نے جنوبی کوریا اور چین سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں جاپانی جارحیت پر غور کرنے کے بجائے امن کے خلاف بیان دیا ۔ یہ امن کو نقصان پہنچانے والا ایک خطرناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور چین کے عوام کو ، جو جاپانی سامراج کے خلاف ایک مشترکہ جدوجہد کی تاریخ رکھتے ہیں، مل کر جاپان کی انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کے عروج کو روکنا چاہیے ، ان کی مذمت کرنی چاہیے اور ان کا احتساب کرنا چاہیے۔عراق کی بغداد یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ایمن الشمری نے کہا کہ جاپان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی خطے میں بحری جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔پاکستان کے بین الاقوامی امور کے ماہر سلطان حالی نے “دی ورلڈ ٹربیون ” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ ایشیا فوجی تنازعات کی تاریخ کو دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور جاپان کو اپنے وعدوں کو یاد رکھنا چاہیے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل