بیجنگ : چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے کام کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے قانون کی حکمرانی کو “چار ہمہ گیر ” پہلووں پر مشتمل اسٹریٹجک ڈھانچے میں شامل کیا ہے اور اسے بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔ قانون کی حکمرانی کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کے نظام کو مسلسل بہتر کیا گیا ہے، اور سوشلسٹ قانون سازی کا راستہ دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کی فکر کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ قانون کی حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، تاکہ چینی طرز جدید کاری کے ذریعے طاقتور قوم کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط قانونی تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ہمہ گیر قانونی حکمرانی پر مرکزی کمیٹی کی ورک کانفرنس 17 سے 18 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا۔
Trending
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ