بیجنگ : چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل شی ای نے بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس سمیت مختلف افواج کو متحرک کرتے ہوئے آبنائے تائیوان، جزیرۂ تائیوان کے شمال، جنوب مغرب، جنوب مشرق اور مشرق میں “جسٹس مشن2025 ” کے نام سے جامع فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔بیان کے مطابق، ان مشقوں میں بحری و فضائی جنگی تیاری کے گشت، مجموعی کنٹرول کے حصول، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کا محاصرہ، اور بیرونی محاذ پر دفاعی کارروائیوں جیسے اہم نکات پر عملی تربیت دی جا رہی ہے۔ بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے کثیر سمتوں سے تائیوان جزیرے کے قریب پہنچنے، اور مختلف مسلح خدمات کے مشترکہ حملوں کا مقصد تھیٹر کی افواج کی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے واضح کیا کہ یہ مشقیں “تائیوان کی علیحدگی” کے حامی عناصر اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لیے سخت انتباہ ہیں، اور قومی خودمختاری کے تحفظ اور قومی وحدت کے دفاع کے لیے ایک جائز اور ضروری اقدام ہیں۔
Trending
- قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، آٹا پھر بھی مہنگا
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان