لاہور:گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور کمال مندوخیل بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے درمیان بہتر ہوتی کوآرڈینیشن کے باعث امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے، جس کے مثبت اثرات عوامی زندگی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر گورنر جعفر مندوخیل نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مشکل اوقات میں ملک کی خدمت کی اور ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے باہمی تعلقات شہید چوہدری ظہور الٰہی کے دور سے چلے آ رہے ہیں، جو اعتماد اور اخلاص پر مبنی ہیں۔گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے مثبت سیاسی کردار اور صوبائی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر بلوچستان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان کے حالات جلد بہتر ہوں گے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔