اسلام آباد: پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کے زیرِ انتظام پاکستان پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور سپیشل انشیٹیوز احسن اقبال، وزیر کلائمیٹ چینج و انوائرمینٹل کوآرڈینیشن سینیٹر مصدق ملک اور وزیر پرائیویٹائزیشن محمد علی سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی طرف سے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مہرین ملک آدم نے شرکت کی
۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں حکومتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں مزید مؤثر اور فائدہ مند بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات پر تبصرے اور تجاویز پیش کیں۔