بیجنگ: حالیہ عرصے میں چینی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز دنیا بھر کے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہو رہی ہیں، اور “چینی بننا” ایک آن لائن مقبول موضوع بن چکا ہے۔ بعض غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے اعتراف کیا کہ چین میں زندگی محفوظ اور سہل ہے اور چین رہائش کے لیے ایک موزوں ملک ہے۔جمعہ کے روزاس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے چھ تاریخ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دوست چین کی ترقی اور تبدیلیوں کو قریب سے محسوس کرنے اور چینی عوام کی روزمرہ زندگی کے حقیقی مناظر کا تجربہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ درحقیقت بہت سے غیر ملکی دوستوں کی نظر میں چین کو سمجھنے اور محسوس کرنے کا دائرہ کب کا عظیم دیوار چین، چائنیز کونگ فو، پانڈا اور چینی پکوانوں جیسے روایتی تصورات سے آگے بڑھ چکا ہے۔چین میں غیر ملکی دوست ایک جانب “ایک موبائل فون کے ذریعے ہر کام” کی بے مثال سہولت سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو دوسری جانب چینی طرزِ زندگی میں موجود بھرپور تہذیبی اور ثقافتی آداب کو بھی محسوس کرتے ہیں؛ ایک طرف ہائی اسپیڈ ریل، فائیو جی جیسی شان دار بنیادی تنصیبات پر حیران ہوتے ہیں تو دوسری طرف نسبتاً کم معروف مگر دلکش شہروں میں گھوم پھر کر نئی جہتیں دریافت کرتے ہیں؛ جدید اور دلکش ٹیکنالوجی کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں اور روایتی غیر مادی ثقافتی ورثے کی باریک کاریگری سے بھی آشنا ہوتے ہیں۔ تاریخ اور جدیدیت، روایت اور فیشن کا یہ امتزاج ایک منفرد اور دلکش تجربہ فراہم کرتا ہے، جس کے باعث عالمی سیاحتی منزل کے طور پر چین کی کشش مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک کے عوام میں چین کے لیے مثبت تاثر میں اضافہ ہو رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں غیر ملکی شہریوں کی چین آمد و رفت کی مجموعی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو سال بہ سال 26.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ ویزا فری داخلے کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول چینی ثقافت کا ایک نمایاں عالمی نشان ہے اور گھوڑے سے منسوب سال قریب آ رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین آنے کے لیے فضائی ٹکٹوں کی بکنگ میں سال بہ سال 400 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غیر ملکی دوستوں کو چین میں اسپرنگ فیسٹیول منانے کے لیے دلی طور پر خوش آمدید کہتا ہے، تاکہ وہ چینی عوام کی مہمان نوازی، گرمجوشی اور تہوار کی خوشگوار فضا کو براہِ راست محسوس کر سکیں۔
Trending
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا