بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری ضرورت یہ ہے کہ فوجی کارروائی فوراً بند کی جائے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ اور اثرات کو روکا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پرامن کوششوں کے ذریعے تنازعات کو روکنے کے لیے تیار ہے اور مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و استحکام کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔ آبنائے ہرمز اور اس کے نزدیک پانی کے راستوں میں تنازع کی وجہ سے آمد و رفت پر اثرات سے متعلق سوال پر، ماؤ ننگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اس کے نزدیک پانی کے راستے بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے اہم راستے ہیں اور اس خطے کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل