بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اس وقت ایران میں سیکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے، اور دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک میں چین کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے سیکیورٹی سے متعلق معلومات اور اپنے شہریوں کے لئے انخلاء کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ایران میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے چین کے اقدامات کیا ہیں؟ پیر کے روز سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 3000 سے زائد چینی شہریوں کو ایران سے نکالا جا چکا ہے۔ ایران کے آس پاس کے ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے چینی شہریوں کی مدد کے لیے ورکنگ گروپس کو سرحدی گزرگاہوں پر بھیجا ہے ۔اس کے علاوہ چینی ترجمان نے بتایا کہ تہران میں ایک چینی شہری حال ہی میں ہونے والے حملے میں پھنسا اور اپنی جان گنوا بیٹھا ۔انہو ں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی