بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای حالیہ دنوں ایران کی صورتِ حال کے حوالے سے سفارتی رابطوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے ایک بار پھر خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت اور تبادلۂ خیال کیا ہے۔گو جیاکھون نے کہا کہ لڑائی کے آغاز کے پہلے دن سے ہی چین نے واضح طور پر فوری جنگ بندی، لڑائی کے خاتمے، مذاکرات و مکالمے کی طرف واپسی اور سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی اس وقت خطے کے مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مخلص دوست کی حیثیت سے چین تنازعہ میں شریک فریقین سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط رکھے گا اور کشیدگی کو کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ جنوبی کوریا میں موجود امریکی تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم کے ایک حصے کو مشرقِ وسطیٰ منتقل کیے جانے کے بارے میں گو جیاکھون نے کہا کہ چین کی جانب سے تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم کی جنوبی کوریا میں تعیناتی کی مخالفت کا مؤقف بدستور برقرار ہے۔
Trending
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال
- پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار
- پمز ہسپتال میں جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں
- ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل