بیجنگ :لائی چھنگ دہ کے حالیہ بیانات، جن میں جاپان کے تائیوان پر نوآبادیاتی دور کو نام نہاد “مشرقی ایشیا کی مشترکہ خوشحالی” سے جوڑا گیا، شدید عوامی ردعمل کا باعث بنے ہیں۔اسی حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لائی چھنگ دہ کی جانب سے جارح قوتوں کے جھوٹ کو دہرا کر جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی کو خوبصورت بنانا تاریخ کی سنگین توہین اور قومی مفادات سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جاپان نے تائیوان پر نصف صدی تک نوآبادیاتی حکمرانی کی، اس دوران عوامی مزاحمت کو سختی سے کچلا گیا، وسائل کی لوٹ مار کی گئی اور تائیوان کی معیشت، ثقافت اور عوامی زندگی کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ خون اور آنسو سے بھری تاریخ فراموش نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسے مسخ کیا جا سکتا ہے۔لین جیان نے مزید کہا کہ لائی چھنگ دہ نے تاریخی حقائق کو گڈمڈ کر کے پیش کیا، نو آبادیاتی ظلم و ستم کو چھپایا، اور ملک کی وحدت کو روکنے کی کوشش کی، لیکن یہ صرف خود اپنی تباہی کا باعث بنے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔