بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران میں جاری جنگ کے اثرات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن و استحکام پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی علاقائی ممالک کے عوام کی عمومی توقع اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ آواز ہے۔ترجمان نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک بات چیت میں چین کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے کہ تمام علاقائی اہم مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اور طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ بات چیت میں چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریق امن کے قیام کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھا کر جلد از جلد مذاکرات کا عمل شروع کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اور اسرا ئیلی حملے کے بعد ہی سے ، چین نے جنگ روکنے اور امن قائم کرنے کے لیے کوششیں کی ہیں اور جب تک کہ یہ تنازع جاری رہے گا، چین کی سفارتی مصالحت کی کوششیں نہیں رکیں گی ۔ لین جئین کا کہنا تھا کہ چین امن قائم کرنے اور جنگ روکنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور علاقائی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر خلیجی علاقے میں امن و سکون کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔
Trending
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال
- پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار
- پمز ہسپتال میں جاں بحق بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیئے گئے، کہا گیا کسی کو بتانا نہیں
- ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل
- آج ملک بھر میں سونے کی قیمتیں برقرار
- وزیر صحت ہوں، خود کو پمز واقعے کا ذمے دار سمجھتا ہوں: مصطفیٰ کمال
- 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرنیوالے کتنے بولرز ہیں؟