by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) نجی تعلیمی اداروں کے لیے جون اور جولائی کی فیس وصولی سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا گیا ہے،

جس میں فیس لینے کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تعلیمی سال 2026-27 کے حوالے سے نجی اسکولوں کو اہم ہدایات فراہم کی ہیں۔نئے نوٹیفکیشن کے تحت کراچی میں جاری میٹرک امتحانات میں شامل طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کی جا سکے گی۔ اپریل میں امتحان دینے والے طلبہ سے کسی بھی اضافی مد میں فیس لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مزید برآں، جماعت نہم سے دہم میں جانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ پری پرائمری سے نویں جماعت تک کے تمام بچوں کے لیے نیا فیس شیڈول متعارف کرایا گیا ہے۔ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپریل اور مئی کے دوران صرف جون اور جولائی 2026 کی فیس وصول کریں۔حکم نامے کے مطابق جون اور جولائی کے فیس واؤچرز الگ الگ جاری کیے جائیں گے،

جن میں جون کا واؤچر 30 جون جبکہ جولائی کا 31 جولائی 2026 تک قابلِ قبول ہوگا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے زور دیا ہے کہ تمام نجی اسکول ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں رجسٹریشن کی منسوخی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

PNP

Comments are closed.