اسلام آباد:پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے منعقدہ سالانہ کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر محمد امجد کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا پیٹرن اِن چیف منتخب کر لیا گیا۔
اس اہم تقریب میں ملک کے ممتاز عہدیداران اور شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ریجنل صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈائریکٹر جنرل ڈریپ (DRAP) اور حکومتِ پنجاب کے محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری شامل تھے۔ تقریب کے دوران ویٹرنری فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ترقی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ویٹرنری ادویات کا شعبہ ملکی معیشت اور لائیوسٹاک انڈسٹری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس کی مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر محمد امجد کی بطور پیٹرن اِن چیف تقرری کو شعبے کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں ایسوسی ایشن مزید فعال کردار ادا کرے گی۔