بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفترِ برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے بیان دیا کہ چین کی گو منگ ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی وِین نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بار یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ مین لینڈ کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے تعلقات اورآبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی دعوت پر چیئرپرسن زنگ لی وِین کی قیادت میں 7 سے 12 اپریل تک گو منگ ڈانگ پارٹی کا وفد جیانگسو، شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ کرے گا اور صدر شی جن پھنگ ان کے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ گو منگ ڈانگ پارٹی کے چیئرپرسن کے دفتر نے 30 تاریخ کو بیان دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چیئرپرسن زنگ لی وِین کی قیادت میں وفد کو مین لینڈ کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرپرسن زنگ لی وین نے جرنل سیکرٹری شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو خوش دلی سے قبول کیا ہے ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل