سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر دیور کے ہاتھ بھابھی اور 2 بھتیجیاں ہلاک
مالا کنڈ (پی این پی)مالاکنڈ میں دیور نے مبینہ طور پرسوشل میڈیا کیلیے ویڈیوز بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق درگئی قالدرہ میں ماں اور بیٹیوں کے ملزم کے ہاتھوں قتل کا دلخراش واقعہ رونما ہوا۔پڑوسیوں کے مطابق ملزم اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کے سوشل میڈیا کیلیے ویڈیو بنانے کو ناپسند کرتا تھا۔لیویز حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، جس کی گرفتار کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.