by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کر لیا۔

قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ‏یہ بچہ 4 سال سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

فرزان نامی یہ بچہ لاہور قلندرز کا بڑا فین ہے اور اس کی خواہش کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پیغام میں بچے نے کہا ہے کہ میرا نام فرزان ہے، میں قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کا رہنے والا ہوں۔

بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوچھا کہ میں لاہور قلندرز کا بڑا فین ہوں میری خواہش ہے کہ شاہین آفریدی سے ملاقات کروں، کیا ان کے پاس میرے لیے ٹائم ہے؟

اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے، ہم اس بہادر بچے کو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی شاہین سے مل سکے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو لاہور میں ہونے والے میچز میں مدعو کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.