by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر خلیجی ممالک میں جسم فروشی کروانے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

اسلام آباد (پی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے خلیجی ریاستوں میں سیلون اور بیوٹی پارلر کی آڑ میں

غریب گھرانے کی لڑکیوں کے استحصال میں ملوث گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ کراچی نے خلیجی ریاستوں میں سیلون اوربیوٹی پارلرکی آڑمیں غریب گھرانوں کی لڑکیوں کیجسمانی استحصال میں ملوث گینگ کوبے نقاب کردیا،یہ گینگ دیہی سندھ کے مختلف شہروں سے بھاری تنخواہوں پر ملازمت کا جھانسہ دے کربھجوائی جانے والی خواتین کوڈانس بار میں استعمال کرواتا تھا جبکہ خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی نازیبا ویڈیوزبناکرانھیں قبیح فعل کیلئے بلیک میل کرتا تھا۔

PNP

Comments are closed.