by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

بنگلادیشی حکومت نے سابق کپتان تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر مقرر کر دیا۔

گزشتہ روز حکومت نے امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا۔

یہ فیصلہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں جو 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلادیشی کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔



PNP

Comments are closed.