by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا

فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فریقین پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا، نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیر اعظم نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ’’اسلام آباد مذاکرات‘‘ اور پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے ضروری ہے جنگ بندی کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔



PNP

Comments are closed.