by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سرکاری سکولوں میں 17لاکھ طلبا کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف

لاہور (پی این پی) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 17لاکھ طلباء کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

جس پر محکمہ تعلیم نے فوری نوٹس لے لیا ۔محکمہ تعلیم پنجاب نے طلباء کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکول انفارمیشن سسٹم میں درست ب فارم نمبرز درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔حکام کے مطابق تمام طلبا ء کو یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی دینے کے عمل کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی ڈیٹا کو موثر اور شفاف بنایا جا سکے۔اس حوالے سے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ سکول سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ ب فارم کی تصدیق کے بعد ہی درست اندراج یقینی بنائیں۔محکمہ تعلیم نے بغیر ب فارم طلبا کا ڈیٹا بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے 30اپریل 2026ء کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.