امریکہ کی جانب سے نام نہاد “لاطینی امریکی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن” کے نام پر وینزویلا کے قریب کیریبئن پانیوں میں حالیہ فوجی دستوں کو بھیجنے کے ردعمل میں، وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ایک عوامی خطاب میں امریکہ پر “دہشت گردی اور فوجی طریقوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی” کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ صدر مادورو نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گرد فوجی چھاپوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنے کے لئے وینزویلا کے خلاف کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ یہ عمل غیر اخلاقی، غیر قانونی اور مجرمانہ ہے۔
امریکہ نے کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے قریب کیریبین پانیوں میں تین بحری جہازوں کے ذریعے چار ہزار فوجی بھیجے گا ، اورمنشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام فورسز استعمال کرے گا۔
اس سے قبل امریکی حکومت نے مادورو کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر ایک جرائم پیشہ تنظیم کے ذریعے امریکہ میں منشیات اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔ وینزویلا نے بارہا امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔