پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
کراچی(پی این پی)اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز)پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے
جس کے بعد کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔سٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد بینکوں کو لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیز کے اکائونٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔پابندی کے خاتمے سے پاکستان میں قانونی طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ دبئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے کرپٹو اثاثے ملک میں واپس آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
PNP
Comments are closed.